اسرائیل کے بحری جہاز پر اماراتی ساحل کے قریب حملہ

April 14, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )اسرائیل کے ایک جہاز پر متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب حملہ ہوا ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نامعلوم اسرائیلی آفیشلز نے چینل کو بتایا کہ ’انہوں نے اس حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں آئی ہے۔شپ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق ہاپریئن رے فجیرہ کے راستے میں تھا۔