سعودی عرب، رمضان میں آن لائن خریداری میں اضافہ متوقع

April 14, 2021

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب میں اس مرتبہ رمضان المبارک کے دوران میں آن لائن خریداری کے حجم میں اضافہ متوقع ہے۔چیک آؤٹ ڈاٹ کام کے سروے کے مطابق قریباً 73 فی صد لوگ رمضان میں آن لائن مصنوعات اور خدمات کی خریداری کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔گذشتہ سال بھی کم وبیش اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے آن لائن خریداری کی تھی۔ البتہ ان کے مقابلے میں قریباً 23 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ خود دکانوں یا خریداری مراکز پر جاکر اشیائے ضروریہ یا سروسز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سروے میں مختلف عمروں کے گروپوں کے خریداری رجحانات کا بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔اس کے مطابق زیادہ صاحب ثروت اور 18 سے 34 سال کی عمر کے لوگ دوسرے کے مقابلے میں زیادہ آن لائن خریداری کریں گے۔