نادار مریضوں کا مفت علاج قومی خدمت ہے، فخر امام

April 14, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر فوڈسکیورٹی و ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ غریب و نادار مریضوں کا مفت علاج کرانے والے ادارے قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات رہبر ٹرسٹ کی کور کمیٹی کے اجلاس اور عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت رہبر ٹرسٹ جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ مقدس یوم سرکاری سطح پر منائے جائیں۔ ٹرسٹ کے چیئرمین سردار بابر علی بلوچ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔