رمضان صبر ،قربانی اوربرداشت کاپیغام دیتاہے،اعجاز چوہدری

April 14, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینٹ سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کی امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، قربانی، صبر اور برداشت اس مقدس مہینے کا پیغام ہے، ہر مسلمان کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹ سکے اور اپنے گناہوں کی توبہ کرسکے۔