برطانیہ میں آج کورونا سے 38 افراد ہلاک، لندن میں جنوبی افریقی وائرس ملنے پر تشویش

April 14, 2021

برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 38 اموات ہوئی ہیں۔ لندن سے برطانوی محکمہ صحت نے بتایا کہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 2491 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا کی پہلی ڈوز 32.3 اور دوسری 8.1 ملین افراد کو لگادی گئی ہے۔

ادھر لندن کے جنوبی کے بعد اب شمالی علاقے میں جنوبی افریقی وائرس ملنے پر حکام کو تشویش ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق کل سے فنچلی اور ارد گرد کے علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔ فنچلی سینٹرل اسٹیشن کار پارک میں موبائل ٹیسٹنگ یونٹ موجود ہوگا اور عملہ گھر گھر جاکر پی سی آر ٹیسٹنگ کٹ بھی فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتہ کے آغاز میں ونز ورتھ اور لیمبتھ میں کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ دونوں کونسلوں میں 6 لاکھ 50 ہزار افراد کے کوروناٹیسٹ ہوں گے۔