عالم اسلام اختلافات، فرقہ پرستی کو ختم کرکے اتحاد پیدا کریں، شاہ سلمان

April 15, 2021

جدہ(شاہدنعیم) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات اور فرقہ پرستی کوختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحادپیدا کریں۔ رمضان المبارک کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔ عالم اسلام کے نام شاہ سلمان کا پیغام قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے پڑھ کر سنایا۔