پی ٹی آئی کے وکیل کورونا میں مبتلا

April 15, 2021

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

عدالتِ عظمیٰ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کے معاملے کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کی علالت پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔