رنبیر کپور کو پاپارازیز کی فکر ہونے لگی

April 15, 2021

بھارتی اداکار رنبیر کپور کو پاپارازیز کی فکر ستانے لگی اور ان لوگوں سے لاک ڈاؤن سے متعلق سوال کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ایک کلینک گئے، جہاں کچھ پاپارازیز نے ان کو گھیر لیا۔

انھوں نے اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ لوگوں کا لاک ڈاؤن نہیں ہے؟

ایک فوٹوگرافر نے رنبیر سے کہا کہ ان کا کام جاری رہتا ہے، تو رنبیر کپور نے سوال پوچ لیا کہ ’کیوں؟‘

ریاست مہاراشٹر اور ملک کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، وہاں کی حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے متعدد پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔

رنبیر نے اپنی گاڑی سے اتر کر کلینک کی طرف جاتے ہوئے فوٹوگرافرز کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی تلقین کی۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جو حال ہی میں اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔