سلمان خان نے شاہ رخ کی فلم میں مختصر کردار کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا

April 16, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔بولی وڈ کے سلطان سلمان خان جو انڈسٹری میں بھائی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے صرف بڑے پردے پر ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ’بھائی‘ ہونے کا ثبوت دے دیا۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس گئے تاکہ انہیں معاوضہ ادا کرسکیں تاہم دبنگ اداکار نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بہت منانے کی کوشش کی تاہم بولی وڈ سلطان نے جواب دیا ’’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘‘۔ سلمان خان کی جانب سے پیسے نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔دوسری جانب بولی وڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان کو جب تمام صورتحال سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’’بھائی تو بھائی ہے‘‘۔