حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ کو سابق ڈپٹی چیف انجینئر نے جعلی قرار دیدیا

April 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن کے سابق ڈپٹی چیف انجینئر نے سانحہ حویلیاں طیارہ حادثے کی سرکاری رپورٹ کو چیلنج کردیا۔ ڈپٹی چیف انجینئرخالد ممتاز نے کہا ہے کہ حادثہ 2016 میں ہوا جبکہ طیارے میں خرابی کی نشاندہی 2013 میں کر دی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے، سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو قومی ایئر لائن کے سابق ڈپٹی چیف انجنیئر کی سرکاری رپورٹ کے خلاف درخواست سماعت ہوئی۔