دبئی: دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کی تعمیر مکمل

April 16, 2021

دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کا جلد افتتاح کیا جائے گا، دنیا کا یہ سب سے اونچا ہوٹل 82 منزلوں پر مشتمل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیئل نام کا یہ ہوٹل دبئی مرینا میں واقع ہے، جس میں 1209 پر تعیش کمرے موجود ہیں، جبکہ ہوٹل سے دبئی مرینہ، پام جمیراح اور خلیج عربی کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکے گا۔

سیئل ٹاور کے ڈیزائن کو فن تعمیرکا تجربہ رکھنے ولےانجینئر یحییٰ جان نے بنایا ہے۔