پولیس پر تشدد میں ملوث درجنوں افراد کی شناخت

April 16, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس پر تشدد میں ملوث درجنوں افراد کو شناخت کرلیا گیا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس پر تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خصوصی سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کررہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر مانیٹر کرے گی اور پولیس پر تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔