آل پاکستان پراجیکٹس کے مالک کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روزہ توسیع

April 17, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )احتساب عدالت نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے پر گرفتارآل پاکستان پراجیکٹس کے مالک آدم امین چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روزہ توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزم کی مکمل طبی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ جمعہ کو نیب حکام نے ریمانڈ ختم ہونے پر آدم امین چوہدری کو پیش کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے دوبارہ جسمانی ریمارنڈ دینے کی استدعاکی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم پونزی سکیم کے تحت عوام کو لوٹ رہا ہے،2ارب 70کروڑ ملزم 30ہزار افراد سے لوٹ چکا ہے،ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور لینڈ کروزر گاڑی قبضہ میں لی، وکیل صفائی عمران شفیق نے کہاکہ نیب کے پاس مطلوبہ درخواستیں ہی نہیں جس پر کارووائی کی جاتی، نیب نے زبردستی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کروائے۔