پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا،آغاز اور اختتام جیت پر

April 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز جیتی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2اپریل کو کھیلا جس میں گرین شرٹس نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میچ میزبان ٹیم جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیت کر سیریز جیتی۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی تین ایک سے شکست دی۔

پاکستان کے اس دورے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ قومی ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز کے پہلے اور آخری میچز جیتے جبکہ دونوں سیریز کے دوسرے میچ ہارے۔