وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

April 17, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور پاکستانی سفیر افضال محمود نے شاہ محمود کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی یو اے ای کے ہم منصب سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوگی۔

وزیرخارجہ کی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر بات ہوگی، وزیر خارجہ دورے میں یو اے ای کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے۔