چیئرمین انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری لاڑکانہ کا تقرر نامہ جاری کرنیکا حکم

April 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاڑکانہ کا تقرر نامہ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاڑکانہ کی تعیناتی اور خفیہ اداروں کی کلیئرنس سے متعلق مختلف رپورٹس کے حوالے سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف نسیم احمد میمن کی درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو نسیم احمد میمن کا اپائنمنٹ لیٹر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دو خفیہ اداروں نے درخواست گزار کو کلئیر قرار دیا۔ بغیر دستخط شدہ اسپیشل رپورٹ پر اپائنمنٹ کیسے روکی جا سکتی ہے؟ دوران سماعت سندھ حکومت کی نسیم احمد میمن کی تعیناتی کی مخالفت بھی کی گئی۔