پی آئی اے میں روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹی پر جانے کی ہدایت

April 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس سے کوچھٹی پر جانے کی ہدایت کر دی،روزہ رکھ کر جہاز اڑانے والے پائلٹس کا لائسنس معطل یا منسوخ کر دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والے کا لائسنس معطل یامنسوخ کرنے کی وارننگ دی ہے۔اس حوالے جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں فضائی عملے کو روزے کے بغیر ڈیوٹی کرنے پر مبنی انڈرٹیکنگ دینے کی ہدایت کردی ہے۔