مضر صحت پانی فراہم کرنے کی کوشش ناکام،5 افراد گرفتار

April 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر پولیس نے مضر صحت پانی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5افراد کو گرفتارکر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان ٹینکر کے ذریعے ساکران سے کراچی کیلئے پانی لارہے تھے ،پولیس نے دوران گشت ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران پانی سے بھرے 5 ٹینکرز قبضے میں لے کر ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا جن میں فیصل، منصور، لال زادہ، درویش اور وسیم شامل ہیں،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔