پلاٹ کے تنازعہ پر مسلح بھائیوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

April 18, 2021

پشاور(کرائم رپورٹر)یکہ توت پولیس اسٹیشن کی حدود بیری باغ میں پلاٹ کے تنا زعہ پر مسلح بھائیو ں کی فائر نگ سے دو افراد زخمی جبکہ مسلح ملزما ن نے مجرو حین سے قو می شنا ختی کا رڈ اور دو لا کھ رو پے نقدی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعا ت کے مطابق مدعی فیصل تاج نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بہنو ئی محمد ارشدکیسا تھ پلا ٹ میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم محمد بلا ل ، شمس الرحما ن ، محب اللہ ، مجیب اللہ پسران عبدا لظا ہر نے آ کر ان کو ذدو کو ب کیا اور فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں علا ج معا لجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا