کراچی:ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا ہوا ہے، بازار انتظامیہ

April 18, 2021

کراچی میں اتوار بازار انتظامیہ کا کہنا ہے ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا ہوا ہے، بازار میں آلو 35 روپے کلو ، بڑی پیاز اور ٹماٹر 24 روپے کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھول گوبھی 42 روپے کلو، مٹر 62 روپے،ٹنڈا 32 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ثابت لہسن62، چائنہ لہسن122، نیبو 252 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مارکیٹ میں کیلا97 روپے درجن، سیب 142 روپے کلو ، کھجور 162روپے کلو، خربوزہ 54 اور تربوز 42 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

بازار کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا ہوا ہے، بازار میں کورونا ایس او پیز کے بینر لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب کئی خریدار ماسک کے بنا ہی بازار میں گھوم رہے ہیں۔