توہین آمیز خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

April 19, 2021

توہین آمیز خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کیخلاف متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا قرارداد حکومت اور اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے متفقہ طور پر پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قرارداد حکومت اور اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق (آج)بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائیگا،(آج) قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ پیش کی جائے گی۔