ایران میں گرفتار 203 پاکستانی تفتان راہداری پر لیویز کے حوالے

April 19, 2021

تفتان (آن لائن) ایرانی سیکورٹی فورسز نے 203 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ یہ افراد بہتر روزگار کیلئے ایران کےراستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 203 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 130،خیبر پختون خوا 33، سندھ 01، بلوچستان 24اور آزاد کشمیر 15شامل تھے اس کے علاوہ 29 بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔