عدالتی تاریخ میں فیصلہ آنے کے بعد اختلاف رائے کی نظیر نہیں ملتی، احسن اقبال

April 19, 2021

نارووال (نمائندہ جنگ، پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایسی کوئی نظیر نہیں ہے کہ فیصلہ آ گیا ہو اور اس پر ایسا اختلاف آئے ،شہباز شریف کا حق ہے کہ انہیں ضمانت ملنی چاہیے امید ہے عدالت مناسب ایکشن لے کر انکا حق انہیں دیگی سب کو معلوم ہو گیا ہے جتنے کیس بنائے گئے ہیں وہ صرف الف لیلی کی داستانیں ہیں اس حکومت کا مقصد ہے کہ اپوزیشن کیخلاف جھوٹے مقدمے بنائو،عوام کاغیض وغضب عمران خان کو استعفیٰ دینے پرمجبورکردیگا۔