تھانہ وارث خان کےعلاقے ڈھوک الٰہی بخش اور گردونواح میں سرچ آپریشن

April 19, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ وارث خان کےعلاقے ڈھوک الٰہی بخش اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایس ڈی پی اووارث خان کی سربراہی میں کئے گئے سرچ آپر یشن میں ایس ایچ اووارث خان سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ اس دوران 185 گھروں کی تلاشی لی گئی ،65 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 15سو افراد کو چیک کیا گیا ۔ ایس پی راول ضیا ء الدین احمد نے بتایاکہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔