آسمان میں اڑنے والی کار

April 19, 2021

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی اپنی کار میں بیٹھی ہواؤں میں اڑ رہی ہے ۔

کیلیفورنیا کی رہائشی22سالہ ہیننا کولبی کی اس ویڈیو کو 70لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا، لاکھوں افراد نے اس اڑتی ہوئی کار کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اپنی گاڑی میں ایسے جا رہی ہے جیسے وہ ہوا میں اڑ رہی ہو اور نیچے سفید بادل بھی ساتھ چل رہے ہوں ۔

بعد میں ہیننا نے انکشاف کیا کہ گاڑی در حقیقت سڑک پر ہی چل رہی تھی تاہم یہ سڑک اتنی بلندی پر واقع ہے کہ اس کے نیچے بادل نمودار ہوئے۔