وزیرخارجہ دبئی میں دو دن گزارنے کے بعد ابوظبی روانہ

April 19, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دبئی میں دو دن گزارنے کے بعد ابوظبی روانہ ہوگئے۔

وزیرخارجہ اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سمیت دیگراہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرخارجہ ابوظبی میں مقامی وبین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے۔