سابق صوبائی وزیررانا مشہود کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی

April 20, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) ن لیگ کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے رانا مشہود احمد خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔لیگی رہنما رانا مشہود نے طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آگئی، انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا۔