رواں سال صوبے کے 1500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائےگا،مسلم ہینڈز

April 20, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مسلم ہینڈز کے ریجنل منیجر ملک نعیم نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی خدمت نہیں مسلم ہینڈز 1993سے 30ممالک میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہےرواں سال صوبے کے 1500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائےگا ۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں 150مستحق میڈیا ورکرز میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند ، سابق صدر پریس کلب رضا الرحمٰن ، جنرل سیکرٹری بنارس خان، ترکی کے فلاحی ادارے ”دیانت“ کے کورآرڈینیٹر فاوت سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملک نعیم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی خدمت نہیں مسلم ہینڈز 1993سے 30ممالک میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے اس سلسلے صحت، تعلیم، ہنگامی حالات، افطار، قربانی، پانی کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دی جارہی ہیں مسلم ہینڈز کی جانب سے اس سال صوبے کے مختلف اضلاع میں 1500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائےگا مسلم ہینڈز مستقل طور پر زیارت کے 14گائوں میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے اسی طرز پر پشین میں بھی منصوبہ شروع کیا جائےگا انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات مسلم ہینڈز کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں اور فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کرسکتے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے فلاحی ادارے”دیانت“ کے کورآرڈینیٹر فاوت نے کہا کہ دیانت مسلم ہینڈز سمیت تین فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے بلوچستان کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ترکی نے پاکستان اور بلوچستان کا دوست ہونے کے ناطے یہاں فلاحی کاموں کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلے میں 500مستحق خاندانوں کو دیانت کی طرف سے راشن فراہم کیاجائےگا ساتھ ہی مسلم ہینڈز کے اشتراک سے لورالائی ، خضدار، جعفرآباد میں پانی کی ٹینکیاں فراہم کی گئیں جبکہ پینے کے پانی کے کنویں بھی بنائے جائیں گے ۔