منال خان اور ایمن خان کی خوبصورت ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول

April 20, 2021

پاکستان کی معروف اداکارائیں، جڑواں بہنیں منال خان اور ایمن خان کی سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

منال خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جڑواں بہن ایمن خان کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان دونوں بہنوں میں گہری دوستی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

منالخان نے ایمن خان کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہم دونوں اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت لگ رہے ہیں۔‘


منال خان کی اس ویڈیو کو اُن کی جڑواں بہن ایمن خان کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے، اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ایمن خان کا کہنا ہے کہ ’اس ویڈیو کو وہ اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنا چاہتی تھیں۔‘

منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں دونوں کے مداحوں و فالوررز کی جانب سے ان بہنوں سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کچھ انٹرنیٹ صارفین تا حال دونوں کو پہچاننے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ایک انسٹا گرام صارف کی جانب سے کمنٹ باکس میں سوال کیا گیا ہے کہ ’باقی سب تو ٹھیک ہے مگر کوئی یہ تو بتاؤ کے ان میں سے ایمن خان کون اور ا منال خان کون ہے؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے ایک انٹرنیٹ صارف نے کہا ہے کہ ’لال رنگ کے لباس میں ملبوس منال خان اور سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ایمن خان ہے۔‘