حماد اظہر نے وزارت توانائی کا چارج سنبھال لیا

April 20, 2021

وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزارت توانائی کا چارج سنبھال لیاہے۔

وزارت توانائی آمد پرسیکریٹری پاور ڈویژن اور دیگر افسران کی جانب سے نئے وزیر کا استقبال کیا گیا، سیکریٹری پاور نے پاور ڈویژن کے امور پر وفاقی وزیر توانائی کو بریفنگ دی۔

حماد اظہر کو وزارت توانائی کے تمام ذیلی اداروں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔