بلدیاتی اداروں کیلئے اسنارکلز، فائرٹینڈرزو دیگر سامان خریدنے کی منظوری

April 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے بلدیاتی اداروں کیلئے8اسنارکلز،فائرٹینڈرز،فیوزٹرک،ٹریکٹرزاورٹرالیوں کی خریداری کیلئے17.7ارب روپے کی منظوری دےدی۔یہ فیصلہ منگل کےروز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ بلدیات نے اونچی عمارتوں میں آگ بجھانے کیلئےآٹھ اسنارکلزخریدنے کی تجویز پیش کی۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیاکہ35میٹرآٹھ لمبی اسنارکلزڈویژنل ہیڈکوارٹرز کیلئےخریدی جائیں گی۔جس میں تین کراچی،حیدرآباد میونسپل کارکوریشن،نواب شاہ،سکھر،میرپورخاص اور لاڑکانہ ڈویژن کیلئےایک ایک خریدی جائیں گی۔