• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس نے تین امریکی میڈیا اداروں کو داخلے کی اجازت دے دی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

وائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا کے تین اداروں سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کو بالآخر داخلے کی اجازت دے دی۔ 

یہ اجازت اس وقت دی گئی جب تینوں اداروں نے آج پھر عدالت سے اُس وقت رجوع کیا جب وائٹ ہاؤس نے کل کے عدالتی حکم کے باوجود انہیں وائٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا۔ 

وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے پریس آپریشنز نے عدالت میں ایک بیان جمع کرایا کہ میڈیا کی مکمل رسائی بحال کر دی گئی ہے۔ 

آج صبح جب تینوں اداروں کے نمائندوں نے وائٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو سیکرٹ سروس اہلکاروں نے ان کے پریس کارڈز ضبط کر کے ان کو داخلے سے روک دیا تھا۔ 

اب نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انہیں وائٹ ہاوس میں رسائی دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید