افغانستان سے متعلق عالمی امن کانفرنس ملتوی، ترکی

April 21, 2021

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق عالمی امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی کردی گئی ہے۔

میولود چاوش کا کہنا تھا کہ افغان امن کانفرنس عیدالفطر تک ملتوی کی گئی۔ترکی میں افغان امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہونا تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کو طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا، طالبان کے بغیر کانفرنس کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔

ترک وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو کانفرنس میں شریک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، طالبان کی شرکت ہی سے استنبول کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔