شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں، اسپیکر قومی اسمبلی

April 21, 2021


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس لیتے ہوئے خط لکھ دیا جس میںکہا گیا ہے کہ شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے متن میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط کےمتن میںتحریر ہے کہ شاہد خاقان کے طرز عمل سے اسمبلی کارروائی آسانی سے چلانے میں رکاوٹ ہوئی،انہوں نے اپنے طرز عمل سےقومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا کیا ہے۔

متن میں تحریر ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے ،مقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر تصور ہوگا کہ شاہد خاقان عباسی کودفاع میں کچھ نہیں کہنا ہے۔