پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ ہرارے پہنچ گیا

April 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی بدھ کو ہرارے پہنچ گئے۔ اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ ،فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی ، تابش خان ،نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود کوویڈ 19 ٹیسٹنگ منفی آنے کے بعد ٹیم جوائن کر لیں گے۔ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نےٹی 20 سیریز کے بعد زمبابوے سے پاکستان آنے والے دس کھلاڑیوں کو وطن واپسی کا خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔