پی ٹی آئی جب سے اقتدار میں آئی عوام کو اچھی خبر نہیں ملی، سراج الحق

April 22, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو کوئی اچھی خبر نہیں ملی،وزیراعظم کی ہر تقریر ”میں میں“ کی رٹ سے شروع اور”گھبرانا نہیں“ پر ختم ہو جاتی ہے، مایوسی، بدامنی، مہنگائی، غربت، بے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈال لئےہیں، وزیراعظم کی ہر تقریر ”میں میں“ کی رٹ سے شروع ہوتی ہے اور”گھبرانا نہیں“ کی ہدایت پر ختم ہو جاتی ہے۔