عمران خان سے وفود کی ملاقات ہوگی، پھر جہانگیر ترین ملیں گے، عبدالحئی دستی

April 22, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالحئی دستی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے وفود کی ملاقات ہوگی، پھر جہانگیر ترین ملیں گے۔

عبدالحئی دستی نے جہانگیر ترین کیا چاہتے ہیں اس سے متعلق بھی بتادیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالحئی دستی نے کہا کہ جہانگیر ترین چاہتے ہیں تحقیقات صاف شفاف ہو، تحقیقات میں مداخلت نہ ہو۔

عبدالحئی دستی نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف ماضی کی حکومتوں نے کیسز بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت مثبت ریسپونس آرہا ہے، جیسا چاہ رہے تھے وہی ہورہا ہے۔