• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور جہانگیر ترین میں کبھی گاڑھی چھنتی تھی


وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں کبھی گاڑھی چھنتی تھی۔ جہانگیر ترین کا جہاز عمران خان کی خاطر ہر وقت حاضر ہوتا تھا۔

چینی اسکینڈل کیا آیا دونوں دوستوں کے تعلق سے مٹھاس رخصت ہو گئی۔

جہانگیر ترین اپنے پرانے دوست عمران خان سے دور ہوئے تو انھیں نئے دوست مل گئے۔

اب یہ نئے دوست جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر ان کے پرانے دوست سے ملاقات کریں گے۔

کچھ ان کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے۔ دیکھتے ہیں جہانگیر ترین کو چینی جیسا میٹھا جواب ملتا ہے یا صاف جواب ملتا ہے۔

تازہ ترین