بلوچستان میں کلبھوشن کا بہت بڑا نیٹ ورک پکڑا، فواد چوہدری

April 22, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کلبھوشن کا بہت بڑا نیٹ ورک پکڑا۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’را‘ نے پاکستان میں بہت بڑی بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی کے واقعات ثبوت ہیں کہ دہشت گردی میں بھارت کا لنک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل قومی اسمبلی میں جلد پہنچ جائے گا۔