قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلے متوقع

April 23, 2021

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر کو طلب کرلیا، کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

جس شہر میں کورونا کی شرح 10فیصد سے اوپر ہوگی، وہاں لاک ڈاون لگ سکتا ہے، کاروبار اور دفاتر بند رکھے جاسکتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حتمی منظوری این سی سی دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

ادھر کراچی میں کاروبار کی بندش کے دن ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

شہر میں تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے، اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔