اداکارہ زویا ناصر کس معروف شخصیت کی بیٹی ہیں؟

April 24, 2021

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔

مولا جٹ اور اسی جیسی 412 فلمیں لکھنے کا اعزاز ناصر ادیب اپنے پاس رکھتے ہیں۔ انہوں نے 30 برس کی عمر میں سینما کے لیے پہلی فلم ’وحشی جٹ‘ تحریر کی۔

ناصر ادیب کو 2019 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

زویا پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جبکہ روزمرہ مسائل اور ٹرینڈز پر کھل کر اظہارِ خیال کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

ناصر ادیب نے فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے یہ فیصلہ فلمسازوں کو پروڈکشن کی طرف لانے کے لیے کیا تھا، وہ چاہتے تھے کہ اہم موضوعات پر ان کی تحریر کردہ کہانیوں پر فلمساز و ہدایت کار اپنے طور پر کام کریں۔

دوسری جانب زویا ناصر جلد غیر ملکی نومسلم یوٹیوبر سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں، اور شادی کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے منگنی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر دونوں نے ساحل سمندر پر انگوٹھی سمیت دیگر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔