• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زویا ناصر اور نومسلم کرسٹن کب شادی کریں گے؟

اداکارہ زویا ناصر نے دوست اور نومسلم یوٹیوبر کرسٹن سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

کرسٹن کی جانب سے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، جس میں بتایا کہ انہوں نے آخر کار 6 ہفتوں بعد زویا سے ملاقات کی ہے۔


ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اب وہ ساتھ نئے وی لاگز اور ویڈیوز میں نظر آئیں گے۔

اس پوسٹ پر ایک صارف کے شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں جرمن وی لاگر نے کہا کہ ’ہم دونوں جلد شادی کرلیں گے۔‘


واضح رہے کہ  پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹن بیٹزمین نے منگنی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر دونوں نے ساحل سمندر پر انگوٹھی سمیت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

تازہ ترین