اداکارہ زویا ناصر خوبرو اداکارہ صبا قمر کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
صبا قمر اپنی سالگرہ کی تقریب میں پہنے نیلے رنگ کے نامناسب لباس کے باعث تنقید کی زد میں تھیں، سوشل میڈیا پر انہیں مختصر لباس پہننے پر ٹرول کیا جارہا ہے ایسے میں ساتھی اداکارہ زویا ناصر ان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔
زویا ناصر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لوگوں کے دہرے معیار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی لوگ ہیں جو صبا قمر کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لیے ترس رہے ہوتے ہیں۔‘
زویا نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی مرد و خواتین ہیں جو صبا کی ایک جھلک دیکھتے ہی سیلفی لینے کے لیے ان کے پیچھے دوڑتے ہیں اور پھر اپنے ساتھیوں کو وہ سیلفی ایک اعزازی طور پر دکھاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر کی شاندار انداز میں ترمیم کی گئی، تصویر بڑی تعداد میں مختلف میمز کے ساتھ شیئر کی جارہی تھی۔
صبا قمر اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘