ٹنڈوالہٰیار تھانے میں ہلاک نوجوان نے خودکشی کی: ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

April 24, 2021

ٹنڈوالہٰیار تھانے میں زیرِحراست نوجوان کی ہلاکت کی تفتیش کی ابتدائی رپورٹ میں خودکشی کے شواہد سامنے آگئے جبکہ پولیس کی نااہلی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق بابر خانزادہ کی موت بظاہر خودکشی کا واقعہ ہے۔

انکوائری ٹیم کےارکان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو دیکھتے ہوئے انکوائری رپورٹ تشکیل دی جائے گی۔

ڈی آئی جی حیدر آباد شرجیل کھرل کی جانب سے ایس ایس پی شبیر سیٹھار کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی نے ٹنڈوالہٰیار تھانے کے لاک اپ کامعائنہ کیا۔

تفتیش کے دوران سی آئی اے اور تھانے کے 10 پولیس اہلکاروں، بابر خانزادہ کی فیملی اور لاکپ میں بابر خانزادہ کے ہمراہ قید ملزم کے بیانات قلم بند کیئے گئے۔