سونا 100؍روپے فی تولہ مہنگا

April 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر فی اونس کے اضافے سے1777 ڈالر سے بڑھ کر 1780 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4ہزار 600روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے 89ہزار 678 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1350 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔