مسلم لیگ نون کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان صاف صاف کیوں نہیں کہتے علیم بچاؤ اے ٹی ایم چلاؤ ، جہانگیر بچاؤ جہاز چلاؤ۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کرپشن کا الزام آپ کی اے ٹی ایم مشینوں پر ہم نے نہیں لگایا، آپ کی اپنی پارٹی کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہاکہ نوٹوں سے پارٹی کےعہدے خریدنے کی کوشش کی گئی، علیم خان آپ نے 29 لاکھ سے 431 ملین کی جائیداد خریدی ، یہ طریقہ ہمیں بھی بتادیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترین صاحب دن میں سی ایم صاحب کو نوٹس بھیجتے ہیں اور شام کو پچھلے دروازے کی دہلیز پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں ، خان صاحب آپ کہتے ہیں فرانزک ٹیسٹ ہونا چاہیے، ہم تو فرانزک اور ڈوپ ٹیسٹ کے لیے بھی تیار ہیں،خان صاحب آپ بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تیار ہوجائیں ، آپ کمیشن سے بچنے کے لیے نکلے ہیں۔