کورونا ویکسین کی ایک ہی خوراک سے وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، تحقیق

April 29, 2021

لندن(پی پی آ ئی)ایک تازہ تحقیق کے مطابق کورونا وائرس ویکسین کی ایک ہی خوراک سے وائرس منتقلی کا امکان تقریباً نصف ہو جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق ایسے لوگ جنھیں فائزر یا ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔ اور جو ویکسین لگنے کے تین ہفتے بعد انفیکشن سے متاثر ہوئے، ان میں 38 سے 49 فیصد سے وائرس منتقلی کا امکان کم تھا۔انگلینڈ کے سیکرٹری ہیلتھ میٹ ہین کاک نے اس مطالعے کے نتائج کو ’شاندار خبر‘ قرار دیا ہے۔