75 فٹ لمبی سوئمنگ کی چھت اچانک منہدم

April 29, 2021


برازیل میں سوئمنگ پول کی چھت گاڑی کے پارکنگ ایریا میں اچانک گر گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 75 فٹ لمبا سوئمنگ کی چھت اچانک منہدم ہوئی جس کے بعد پارکنگ ایریا میں پانی بھر گیا۔

چھت گرنے سے کچھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا جبکہ پانی بھر جانے سے جہاں گاڑیاں خود بہ خود دھل گئیں وہیں اُن کی وائرنگ اور دیگر سسٹم بھی متاثر ہوا۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔