صبور علی کا عامر لیاقت کو تیکھا جواب

April 29, 2021

پاکستانی اداکارہ صبور علی کی جانب سے میزبان عامر لیاقت کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران دیاگیا تیکھا جواب انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گیا۔

گزشتہ دنوں صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان شو میںبطور مہمان شرکت کی گئی، ا س دوران صبور علی اور عامر لیاقت کے دوران ہونے والی لفظوں کی جنگ نے انٹرنیٹ صارفین کو خوب ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کو ترکی بہ ترکی جوابات دیئے گئے۔

صبور علی نے حاضر دماغ اداکارہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عامر لیاقت کے بے تکے جملوں کا بھی مہارت سے سامنا کیا۔


صبور علی کے عامر لیاقت کو شو کے دوران دیئے گئے متعدد جوابوں کو کسی منچلے کی جانب سے ایڈٹ کر کے خوب وائرل کیا جا رہا ہے۔

صوبر علی کی عامر لیاقت کو تیکھے جواب دینے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس دلچسپ صورتحال پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں اور صبور علی کو حاضر دماغ ہونے پر خوب داد بھی دی جا رہی ہے۔