سعودی عرب، کوروناویکسین لگوانے سے انکار پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

April 30, 2021

ریاض(خبرایجنسی ) سعودی محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانب سے کوروناویکسین لگوانے سے انکار پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ صحت جدہ کے عملے کے کئی اہلکاروں نے بغیر کسی معقول جواز کے کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے سے منع کردیا تھا جس پر محکمے نے ایکشن لیا،محکمہ صحت جدہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ اہلکار کوروناویکسین لینے سے گریز کررہے ہیں۔